مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 163
مکتوبژ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ انسان جب سچے دل سے خدا کا ہو کر اس کی راہ اختیار کرتا ہے تو خود اللہ تعالیٰ اس کو ہر یک بلا سے بچاتا ہے اور کوئی شریر اپنی شرارت سے اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔کیونکہ اس کے ساتھ خدا ہوتا ہے۔سو چاہیے کہ ہمیشہ خدا تعالیٰ کو یاد رکھو اور اس کی پناہ ڈھونڈو اور نیکی اور راستبازی میں ترقی کرو اور اجازت ہے کہ اپنے گھر چلے جائو اور اس راہ کوجو سکھلایا گیا ہے۔فراموش مت کرو کہ زندگی دنیا کی ناپائدار اور موت درپیش ہے۔یکم اپریل ۱۹۰۳ء والسلام خاکسار اور میں انشاء اللہ دعا کروں گا۔فقط مرزا غلام احمد عفی عنہ