مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 147
دستی رقعہ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ عاجز کی اپنی چند عرضیں ہیں۔جن کو خلوت میں عرض کرنا چاہتا ہوں۔اگر کوئی موقعہ ہو تو مطلع فرمایا جاوے۔تا اس وقت عرض کرلوں۔زیادہ از حد ادب ۵ ؍جنوری ۱۹۰۰ء خاکسار محمد دین پٹواری مقیم قادیان دارالامان مکتوب نمبر۷ السلام علیکم اِنْشَائَ اللّٰہ شام کے بعد یعنی نماز عشاء کے بعد آپ اطلاع دیویں۔اس وقت بُلالوں گا۔مرزا غلام احمد مکتوب نمبر۸ برادر منشی محمد دین صاحب پٹواری السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا مضمون مفاسد زمانہ پر حضرت صاحب نے بہت نہایت ہی پسند فرمایا۔جَزَاکَ اللّٰہُ۔مکرم منشی جلال الدین صاحب، منشی رستم علی صاحب اور محمد اشرف صاحب کی خدمت میں سلام عرض کریں۔عاجز عبدالکریم ۲۵؍ مارچ ۱۹۰۰ء