مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 137 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 137

ایسا شخص لاتے ہیں جو مرزا صاحب کا مختار رہ چکا ہے اور ان کے اندرونی اور بیرونی حالات سے بہت ہی آگاہ ہے۔چنانچہ ایک معمر شخص جس کا نام مہر نبی بخش تھا لایا گیا۔میرے والد صاحب کی طرف اشارہ کر کے اس کو بتایا گیا کہ اس کا یہ ایک ہی بیٹا ہے جو مرزائی ہو گیا ہے۔جس کی وجہ سے اس کو بہت ہی صدمہ ہوا ہے۔آپ مرزا صاحب کے مختار رہ چکے ہیں اس لئے کوئی ایسا واقعہ سنائیں جس سے اس لڑکے یعنی ڈاکٹر محمد حسین شاہ صاحب کو فائدہ ہو۔انہوں نے مرزا صاحب کے وسیع الظرف ہونے اور اپنی مشکلات کا حل بذریعہ مرزا صاحب کی دعائوں سے ہونے کا واقعہ ان کو سنایا۔یہ واقعہ سن کر ڈاکٹر صاحب کے رشتہ داروں کا تو مقصد حل نہ ہوا مگر ڈاکٹر صاحب کے ایمان میں اضافے اور پختگی کا مزید ثبوت بنا۔٭ ٭ تلخیص از رجسٹر روایات صحابہ(غیر مطبوعہ) نمبر۱۴ صفحہ ۲۰۲ تا ۲۰۷