مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 113 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 113

مکتوب نمبر۳ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْْلِہِ الْـکَرِیْمِ محبیّ اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ براہ مہربانی ایک تولہ مشک خالص جس میں ریشہ اور جھلّی اور صوف نہ ہوں اور تازہ و خوشبودار ہو۔بذریعہ ویلیوپے ایبل پارسل ارسال فرما ویں کیونکہ پہلی مشک ختم ہو چکی ہے اور باعث دورۂ مرض ضرورت رہتی ہے۔یہ لحاظ رکھیں کہ اکثر مشک میں ایک چمڑا جیسا ملا دیتے ہیں یا پرانی اور ردّی ہوتی ہے اور خوشبو نہیں رکھتی۔ان باتوں کا لحاظ رہے۔تلاش کر کے جہاں تکممکن ہو جلد بھیج دیں۔۷؍مئی کو انشاء اللہ گورداسپور جاؤں گا۔والسلام ۲۸؍ اپریل ۱۹۰۴ء خاکسار مرزا غلام احمدعفی عنہ مکتوب نمبر۴ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْْلِہِ الْـکَرِیْمِ محبیّ اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی سلمہ ُ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اس وقت چند ضروری چیزوں کے خریدنے کے لئے میاں یار محمد آپ کے پاس پہنچتے ہیں۔آپ براہِ مہربانی اپنے ہاتھ سے وہ چیزیں خرید دیں اور اگر روپیہ مرسلہ خرید شدہ اشیاء سے کم نکلے تو اپنے پاس سے دے دیں اور مجھے اطلاع دے دیں۔میں اُس قدر روپیہ بھیج دوں گا اور میں انشاء اللہ ہفتہ تک سیالکوٹ کی طرف جانے والا ہوں۔اُمید کہ لاہور میں آپ کی ملاقات ہو جائے گی۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام ۲۰؍ اکتوبر ۱۹۰۴ء خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ