مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 84 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 84

پر میاں صاحب نے کہا اگر میرا بیٹا اس طاعون سے فوت ہو گیا تو مسیح موعود (نعوذباللہ) جھوٹے اور تم سچے اگر اس کے اُلٹ ہوا تو تمہیں ماننا پڑے گا۔چنانچہ سیٹھی عبد الحق زندہ رہے اور ۸۵ سال کی عمر پائی جبکہ اس وقت ہر طرف موتا موتی تھی۔لیکن لوگوں نے وعدہ کے باوجود نہ مانا۔سیٹھی عبد الحق صاحب اپنے پھوڑے کا نشان دکھایا کرتے تھے۔آپ کی وفات ۲۴؍ستمبر ۱۹۲۶ء کو ہوئی۔بمطابق وصیت حضرت مولوی برہان الدین ؓ کے ساتھ جہلم کے قبرستان میں دفن ہیں اور آپ کی اہلیہ محترمہ کرم بی بیؓ بہشتی مقبرہ ربوہ میں دفن ہیں۔٭ ٭ تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحہ ۲۴۵، ۲۴۶