مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 499 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 499

بھی کروں گا اور بصورت رضامندی یہ ضروری ہوگا کہ ہمارے خاندان کے طریق کے موافق آپ لڑکی کو ضروریات علم دین سے مطلع فرماویں اور اس قدر علم ہو کہ قرآن شریف باترجمہ پڑھ لے۔نماز اور روزہ اور زکوٰۃ اور حج کے مسائل سے باخبر ہو اور نیز بآسانی خط لکھ سکے اور پڑھ سکے۔اور لڑکی کے نام سے مطلع فرماویں اور اس خط کے جواب سے اطلاع بخشیں۔دیگر خیریت ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمدعفی عنہ چونکہ دونوں کی عمر چھوٹی ہے اس لئے تین برس تک شادی میں توقف ہوگا۔مکتوب نمبر۵ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ محبیّ اخویم مولوی غلام حسین۱؎ صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یہ تجویز قرار پائی ہے کہ ہمارے دونوں لڑکوں کی انہی دنوں میں شادی کی جائے تا اس کام سے فراغت ہو۔ہاں ایسا ہو گا کہ دونوں لڑکیاں بطور رسم قادیان میں ایک ہفتہ تک رہ کر پھر اس وقت تک اپنے والدین کے گھر میں رہیں گی کہ جب تک بالغ ہو جائیں۔اس طرح پر ہمارے سر پر سے یہ دو فرض ادا ہو جائیں گے۔ایک طرف سے قبول کا خط آگیا ہے اب آپ بھی اپنی منشا سے مطلع فرماویں۔آپ کو اپنی لڑکی کے لئے دنیا داروں کی طرح بہت کچھ سامان کی کچھ ضرورت نہیں ہوگی ہریک وقت ایسے موقعوں کے لئے کھلا ہے۔جواب سے جلد تر مطلع فرماویں۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ۱؎ مراد ’’حسن‘‘ ہے۔ناشر