مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 413 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 413

حضرت منشی زین الدین محمد ابراہیم صاحبؓ جناب منشی زین الدین محمد ابراہیم صاحبؓ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے مخلصوں میں سے تھے۔بمبئی میں انجینئر تھے۔حضرت اقدس ؑ نے آئینہ کمالات اسلام میں آپ کا ذکر کیا ہے۔گویا اس تصنیف کے وقت آپ بیعت کر چکے تھے۔آپ ایک کپڑے کی مل میں انجینئر تھے۔عمر کے آخری حصے میں بہت اونچا سننے لگے تھے۔آپ نے خلافت ثانیہ کی بیعت بھی کی تھی لیکن بعد میں غیرمبائعین کے ہم خیال ہو گئے۔حضرت مسیح موعود ؑ نے اپنی کتاب انجام آتھم میں آپ کے اخلاص کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ’’ہمارے مخلص دوست منشی زین الدین محمد ابراہیم صاحب انجینئربمبئی وہ ایمانی جوش رکھتے ہیں کہ میں گمان نہیں کر سکتا کہ تمام بمبئی میں ان کا کوئی نظیر بھی ہے۔‘‘ حضرت اقدس ؑ نے سراج منیر میں دنیا کو اپنے الہام یَنْصُرُکَ رِجَالٌ نُّوْحِیْ اِلَیْھِمْ مِّنَ السَّمَآئِ ۱؎ کے تحت اپنے مخلصین کی مثال دیتے ہوئے فرمایا ’’ کہاں ہے بمبئی جس میں منشی زین الدین ابراہیم جیسے مخلص پرُجوش طیار کئے گئے۔‘‘ اسی طرح حضو ر آئینہ کمالات اسلام صفحہ ۵۸۱ حاشیہ حصہ عربی میں اپنے محبّین کا تذکرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔’’ و من الاحباء فی اللّٰہ منشی زین الدین محمد ابراہیم بمبئی‘‘ کتاب البریہ میں آپ کا ذکر پرُامن جماعت کے ضمن میں فرمایا ہے۔سراج منیر میں چندہ مہمان خانہ کے ضمن میں بھی آپ کا نام درج ہے۔آپ کی وفات ۱۹۲۶ء میں ہوئی۔وفات کے وقت غیر مبائع تھے اور نظام خلافت سے وابستہ نہ تھے۔آپ کے متعلق حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ؓ نے رؤیا میں دیکھا کہ مولوی عبدالکریم ۱؎ تذکرہ صفحہ ۱۹۵ ایڈیشن ۲۰۰۴ء