مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 250
اس جگہ ۲۱؍ مارچ ۱۹۰۸ء کو ……صاحب۱؎ فنانشل اور چند دیگر انگریز حکام آنے والے ہیں صرف ایک دن قیام قادیان میں رہے گا۔غالب یہ دل میں ہو گا کہ اس جماعت کے حالات دریافت کریں۔ورنہ دورہ میں ایک دن قادیان کا قیام کرنا غیر معمولی معلوم ہوتا ہے۔باقی خیریت ہے۔والسلام ۱۵؍مارچ ۱۹۰۸ء خاکسار مرزا غلام احمدعفی عنہ از قادیان ضلع گورداسپور مکتوب نمبر۱۱۶ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ خلیفہ رشید الدین صاحب قادیان بر رخصت یکسال السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ الحمدللہ ہم بخیروعافیت لاہور پہنچ گئے ہیں اور تا دم حال ہر طرح سے خدا تعالیٰ کا فضل ہے۔آپ کی تحریر سے بڑا اطمینان ہوا اور آپ کے روپیہ آنے سے بڑی تسلی ہے۔اللہ تعالیٰ ہر یک آفت سے محفوظ رکھے۔آمین۔اور میری دلی خواہش ہے کہ آپ تکلیف اٹھا کر ایک دفعہ اخویم بابو شاہ دین صاحب کو دیکھ لیا کریں اور مناسب تجویز کرتے رہیں اور میں بھی ان کے لئے پنج وقت دُعامیں مشغول ہوں۔وُہ بڑے مخلص ہیں اُن کی طرف ضرور پوری توجہ رکھیں۔اور ایک خط بلفّ خط ہذا ان کی طرف بھی بھیجتا ہوں وہ پہنچا دیں۔باقی خیریت ہے۔۳۰؍ اپریل ۱۹۰۸ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ۱؎ (سرجیمزولسن صاحب فنانشل کمشنر پنجاب) تاریخ احمدیت جلد۲ صفحہ ۵۱۷