مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 207
مکتوب نمبر۵۰ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی محبیّ اخویم خلیفہڈاکٹر رشید الدین صاحب سلمہ‘ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مبلغ پنج روپیہ مرسلہ آں محب مجھ کو پہنچ گئے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرَ الْجَزَائِ۔لِلّٰہِ جلّ شانہ‘اس محبت اور اخلاص کے جو محض ِللہ آپ سے ظہور میں آرہی ہے۔دارین میں بہت بہت جزاء بخشے۔مجھے آپ سے دلی محبت ہے اور میں خدا تعالیٰ سے یہ امید رکھتا ہوں کہ آپ کو دن بدن اپنی محبت میں ترقیات عطا فرماوے اور دنیا و عاقبت میں حافظ و ناصر رہے۔والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۵۱ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ عزیزی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ‘ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا کارڈ پہنچا۔میں اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْکَرِیْمُ آپ کے لئے دعا کروں گا۔مگر آپ نہایت استقامت سے اپنے تئیں رکھیں۔کم دلی ظاہر نہ ہو۔خدا تعالیٰ کا فضل ہر جگہ پر درکار ہے۔مسافرت اور غربت میں دعا اور تضرع سے بہت کام لینا چاہئے۔میں چاہتا ہوں کہ کسی قدر دوا ئی طاعون آپ کے لئے روانہ کروںکیونکہ وہ نہ صرف طاعون کے لئے بلکہ اور بہت سے امراض کے لئے مفید ہے۔غالباً اِنْ شَآئَ اللّٰہُ اس ہفتہ کے اندر اندر روانہ کردوں گا۔آپ روزانہ قریب چار رتی کھا لیا کریں اور کسی