مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 201
مکتوب نمبر۴۱ژ بِسْمِ اللّٰہِ محبیّ عزیزی خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا محبت نامہ پہنچا۔میں اِنْ شَائَ اللّٰہُ آپ کے لئے میں بہت دُعا کرونگا۔اللہ تعالیٰ آپ کی مراد پوری کرے صرف قبولیت میں ایک فائدہ ہو جاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ عَسٰٓی اَنْ تَکْرَھُوْا شَیْئاً وَّھُوَ خَیْرٌ لَّکُمْ ۱؎۔امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں۔اگر آخری دنوں میںایک مرتبہ پھر ملاقات ہو تو بہتر ہے۔۸؍ ستمبر ۱۸۹۶ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۴۲ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی محبیّ عزیزی اخویم خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔خدا تعالیٰ آپ کے تمام …… آمین۔میں اکثر دنوں میں بہت بیمار رہا بلکہ ایک دفعہ تو ایسی خوفناک بیماری تھی کہ زندگی کا خاتمہ معلوم ہوتا تھا۔اب طبیعت رو بصحت ہے صرف منہ پکا ہوا ہے اس بیماری کی وجہ سے اب تک وہ مضمون جو جلسہ مذاہب میں پڑھا جائے گا نہیں طیار ہوا۔۱۔پہلا سوال شروع کیا۔آج پندرہ تاریخ دسمبر ہے شاید یہ سوال تین دن تک ختم ہو۔۱؎ البقرۃ : ۲۱۷