مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 200 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 200

مکتوب نمبر۴۰ ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ عزیزم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب کوہ چکراتہ ضلع سہارنپور السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ باعث تکلیف دہی یہ ہے کہ اس مہمان خانہ میں دن بدن بہت آمدورفت مہمانوں کی ہوتی جاتی ہے اور پانی کی د ّقت بہت رہتی ہے۔ایک کنواں تو ہے مگر اس میں ہمارے بے دین شرکاء کی شراکت ہے وہ آئے دن فتنہ فساد برپا کرتے رہتے ہیں۔اور نیز سقّہ کا خرچ اس قدر پڑتا ہے کہ اس کی تین سال کی تنخواہ سے ایک کنواں لگ سکتا ہے لہٰذا ان دقتوں کے دُور کرنے کے لئے قرینِ مصلحت معلوم ہو اکہ ایک کنواں لگایا جاوے۔سو آج فہرست چندہ مخلص دوستوں کی مرتب کی جس میں آپ کانام بھی داخل ہے۔اس چندہ سے یہ غرض نہیں ہے کہ کوئی دوست فوق الطاقت کچھ دیوے بلکہ جیسا کہ چندوں میں دستور ہوتا ہے جو کچھ بطیبِ خاطر میسر آوے وہ بلا توقف ارسال کرنا چاہئے۔اور اپنے پر فوق الطاقت کا بوجھ نہ ڈالنا چاہئے کہ اس خیال سے انسان بعض اوقات خود چندہ سے محروم رہ جاتا ہے۔یہ کام بہت جلد شروع ہونے والا ہے۔اور چاہ کی لاگت تخمیناً۲۵۰روپے ہوگی۔اگر خدا تعالیٰ چاہے گا۔تو اس قدر دوستوں کے تمام چندوں سے وصول ہوسکے گا۔۵؍ستمبر۹۶ء والسلام خاکسار غلام احمد آپ ہمیشہ سے بکمال محبت وصدق دل اعانت اور امداد میں مشغول ہیں۔صرف بہ نیت شمول درچندہ دہندگان آپ کا نام لکھا گیا ہے گو آپ۴؍بطور چندہ دے دیں۔غلام احمد بقلم خود