مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 174 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 174

گھنٹہ بعد دوبارہ دوائی دینے کے لئے گئے۔اس وقت خاتون کی حالت خراب تھی۔آپ نے دوائی دی اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے صحت دی۔حضرت اقدس ؑ نے آپ کا ذکر ازالہ اوہام، آئینہ کمالات اسلام، سراج منیر، کتاب البریہ ، تحفہ قیصریہ میں اپنے مخلصین چندہ دہندگان اور جلسہ ڈائمنڈ جوبلی میں شامل ہونے والوں میں کیا ہے۔حضرت اقدس ؑ نے آپ کے اخلاص کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔’’اللہ تعالیٰ نے ان کو بہت اخلاص دیا ہے۔ان میں اہلیت اور زیر کی بہت ہے۔اور میں نے دیکھا ہے کہ ان میں نور فراست بھی ہے۔‘‘ آپ کی بڑی بیٹی حضرت رشیدہ صاحبہ المعروف حضرت محمودہ بیگم صاحبہ کا نکاح ۱۹۰۲ء میں اور رخصتانہ۱۹۰۳ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب سے ہوا۔جو بعد میں ’’اُمّ ناصر‘‘ کے نام سے معروف ہوئیں۔آپ کی وفات یکم جولائی ۱۹۲۶ء کو ہوئی۔آپ کا وصیت نمبر ۷۵۳ ہے۔آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ قادیان میں قطعہ نمبر۳ حصہ نمبر۶ میں ہوئی۔٭ خخخ