مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 173 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 173

حضرت حافظ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحبؓ حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب ؓ کا حسب و نسب حضرت ابوبکر صدیق ؓسے ملتا ہے۔یہ خاندان خلیفہ بدیع الدین کی سرکردگی میں ہندوستان آیا۔خاندان کا کچھ حصہ ممبئی میں اور باقی کا لاہور ٹھہرا۔آپ کے والد ماجد خلیفہ حمید الدین صاحب انجمن حمایت اسلام لاہور کے بانیوں میں سے تھے۔خلیفہ حمیدالدین صاحب کی رہائش اندرون موچی گیٹ تھی۔آپ ہی کے وقت انجمن حمایت اسلام کے تعلیمی ادارے قائم ہوئے۔آپ انجمن کے صدر رہے۔وفات کے بعد خلیفہ صاحب کو اسلامیہ کالج لاہور میں دفن کیا گیا۔حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحبؓ حافظ قرآن تھے۔سکول کی تعلیم کے بعد آپ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں تعلیم پائی۔اس خاندان کی خصوصیت تھی کہ سب لڑکے اور لڑکیاں حافظ قرآن تھے۔آپ نے زمانہ طالب علمی میں ینگ مین محمڈن ایسوسی ایشن (Young Men Mohammaden Association) کی بنیاد رکھی۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے دستِ مبارک پر ۲؍جنوری ۱۸۹۲ء کو بیعت کی۔رجسٹر بیعت اولیٰ میں آپ کا نام ۱۸۷ نمبر پر درج ہے۔لاہور اور آگرہ کے میڈیکل کالج میں پروفیسر رہے۔ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد آپ ہجرت کر کے مستقل طور پر قادیان آگئے تھے اور نور ہسپتال میں کئی سال تک انچارج کے طور پر کام کیا۔آپ اپنے پیشہ سے اس قدر مخلص تھے کہ ایک دفعہ رات بارہ بجے ایک شخص اپنی بیوی کی تشویشناک حالت کے لئے دوائی لینے آیا۔آپ اس کی کیفیت کے پیش نظر اس کے ساتھ ہو لئے۔خوددوائی دی اور بتایا کہ اسے ایک گھنٹے بعد دوبارہ دورہ پڑے گا۔باہر کہیں جانوروں کی جگہ انتظار کرتے رہے ٹھیک