مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 112 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 112

مکتوب ژ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط پہنچا۔ہریک امر اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔اگر آپ سچے اعتقاد اور ایمان پر قائم ہوں گے۔امید کہ اللہ تعالیٰ بہرحال آپ کے لئے بہتر کرے گاگو جلدی یا کسی قدر دیر سے۔استقامت اور حسن ظن کی طرف رہیں۔آپ کو معہ آپ کی اہلیہ کے بیعت میں داخل کر لیا گیا ہے۔بہتر ہے کہ اپنے حالات سے باربار اطلاع دیں۔اور د۲و ہفتہ یا تین۳ ہفتہ کے بعد اطلاع دے دیا کریں یہ ضروری ہے اور اگر ایک دفعہ قادیان میں آ جائیں تو بہت بہتر ہے۔باقی سب طرح سے خیریت ہے۔۲۰؍اکتوبر ۱۹۰۶ء والسلام غلام احمداز قادیان