مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 111 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 111

حضرت سردار امام بخش خاں صاحبؓ آف کوٹ قیصرانی ذیل میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کے ایک مکتوب مبارک کا جو خدا تعالیٰ کے ایک بہت بڑے نشان کا حامل ہے عکس دیا جاتا ہے۔یہ مکتوب حضور نے سردار امام بخش خاں صاحب مرحوم کوٹ قیصرانی کے نام اس وقت تحریر فرمایا تھا جب سردار صاحب موصوف کو ان کے والد صاحب کے کہنے پر گورنمنٹ نے ریاست سے نکال دیا اور اس بے کسی اور بے بسی کی حالت میں سردار صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی بیعت کر کے اپنی مشکلات کے دور ہونے کے لئے درخواست دعا کی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سردار صاحب کے خط کے جواب میں ان کو یہ مکتوب ارقام فرمایا اور تسلیّ دیتے ہوئے لکھا کہ ’’اللہ تعالیٰ آپ کے لئے بہتر کرے گا۔گو جلدی یا کسی قدر دیر سے۔‘‘ آخر خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کے ان الفاظ کو پورا کرنے کے لئے یہ انتظام کیا کہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے عہد سعادت مہد کے شروع میں سردار صاحب کے والد صاحب نے گورنمنٹ کو ان کے واپس آنے کی اجازت کے لئے لکھااور انہیں اجازت مل گئی۔اس کے بعد تھوڑے عرصہ میں ہی ولی عہد دیوانہ ہو گیا اور ان کے والد صاحب فوت ہو گئے۔اس پر سردار صاحب رئیس مقرر کئے گئے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا معجزانہ رنگ میں پوری ہوئی۔٭ ٭ الفضل نمبر۸۵ جلد۱۵ مورخہ ۲۷؍اپریل ۱۹۲۸ء صفحہ ۷