مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 108 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 108

مکتوب السلام علیکم و رحمۃ و برکاتہ میری تو یہی مراد اور یہی خواہش ہے کہ مولوی صاحب بواپسی اگر کم سے کم ایک ہفتہ اور قادیان میں رہ جائیں۔اگر رخصت کم ہے تو بڑا سہل طریق ہے کہ آج ہی درخواست دے کر ہفتہ عشرہ کی اور رخصت منگوا لیں۔کیونکہ عمر کا ہرگز اعتبار نہیں ہوا کرتا۔بہت ملاقاتیں ہیں کہ جو آخری ملاقاتیں ہوتی ہیں۔اور یہ تو مثل مشہور ہے کہ کارِ دنیا کسے تمام نکرد ؎ مکن تکیہ بر عمر ناپائیدار مباش ایمن از بازیئِ روزگار یہ تجویز جو میں نے پیش کی ہے مشکل نہیں ہے مگر کچھ دن اس جگہ رہنا بہت ضروری ہے۔اتنی دوردراز مسافت سے باربار آنا اگرچہ عمر بھی باقی ہو مشکل ہے۔٭ ۲۲؍اکتوبر ۱۹۰۷ء والسلام مرزا غلام احمد ٭ بدر نمبر۹ جلد۱۰ مورخہ ۵؍جنوری ۱۹۱۱ء صفحہ ۹ ، ۱۰