مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 69
مکتوبات احمد ۶۹ جلد سوم مفتی صاحب کا خط حضرت منشی اروڑے خاں صاحب کے نام مکرمی منشی صاحب السلام علیکم خاکسار کل ۲ بجے یہاں پہنچا۔حضور علیہ السلام سے عرض کیا گیا۔فرمایا مجھے۲ / جنوری کو ایسی حالت طاری ہوئی تھی جیسے کوئی نہایت عزیز مرجاتا ہے ساتھ ہی الہام ہوا۔اولاد کے ساتھ نرم سلوک کیا جائے گا، اطلاعاً عرض ہے۔دعا کے واسطے کہا گیا۔حضور کو بہت سخت رنج ہوا ہے۔میرے بعد میرے والد صاحب کی دو تاریں آئی تھیں۔اس لئے آج بھیرہ جاتا ہوں۔کل سے بارش شروع ہے۔۱۳ تاریخ انشاء اللہ گورداس پور پہنچ جاؤں گا اور خیریت ہے۔عبدالمجید خاں وغیرہ سب کو السلام علیکم خاکسار فضل الرحمن از قادیان (نوٹ : اب اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مکتوبات درج کئے جاتے ہیں۔) عرفانی کبیر تذکره صفحه ۴۱۸ مطبوعه ۲۰۰۴ء