مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 64
مکتوبات احمد ۶۴ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ بِ مجی! مکتوب نمبر۴ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم آپ کی رؤیا انشا اللہ القدیر رویا صالحہ ہے اور جیسا کہ زمانہ کی موجودہ حالت کی حقیقت ہے گویا اس کو ظاہر کرائی ہے۔اور نیز آپ کے خاتمہ بالخیر پر دلالت کرتی ہے۔حافظ احمد اللہ کے واسطے دعا کی گئی ہے۔استغفار میں مشغول رہیں اگر انہیں طاقت ہو اور ملاقات کریں تو انشاء اللہ القدیر ملاقات کی دعا زیادہ اثر رکھتی ہے۔اور سب طرح خیریت ہے۔والسلام حمید ۳۰/جنوری ۱۹۰ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۵ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اخوی مکرمی معظمی منشی ظفر احمد صاحب سَلَّمَهُ رَبُّهُ الْأَحَد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط پہنچا جو خواب آپ نے تحریر کی ہے وہ بہت عمدہ اور مبارک ہے جس سے آپ کی نسبت یہ خیال کیا جاتا ہے کہ روحانی ترقی اور برکت کی طرف آپ قدم بڑھا رہے ہیں۔خدا وند کریم مبارک کرے۔مجھ کو علالت طبع کے سبب خود خط تحریر کرنے سے معذوری ہے۔والسلام ہے خاکسار غلام احمد از قادیان حمد الحکم نمبر ۳۳ جلد ۲۰ مورخه ۷ اکتوبر ۱۹۱۸ء صفحہ ۷ الله الحکم نمبر ۳۳ جلد ۲۰ مورخه ۷/اکتوبر ۱۹۱۸ء صفحه ۷