مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 58
مکتوبات احمد ۵۸ جلد سوم رسول سے سچی محبت رکھتا ہے اور ادب جس پر تمام مدار حصول فیض کا ہے اور حسن ظن جو اس راہ کا مرکب ہے۔دونوں سیر تیں ان میں پائی جاتی ہیں۔جَزَاهُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ ۱۹۲۰ بکرمی کے قریب قصبہ باغیت میں پیدا ہوئے اور ۲۰ / اکتوبر ۱۹۴۱ء کو کپورتھلہ میں فوت ہوئے اور وہاں سے ان کا جنازہ قادیان لایا گیا اور مقبرہ بہشتی میں دفن ہوئے (رضی اللہ عنہ )۔(خاکسار عرفانی کبیر) لے ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۳۳،۵۳۲