مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 543 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 543

مکتوبات احمد ۴۰۳ جلد سوم بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکرمی محبی منشی رستم علی صاحب سلمه تعالی مكتو نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ آپ کا پہنچا۔وہ جو آپ نے میر صاحب کی طرف لکھا ہے اُس کا حرف حرف آپ کے پُر جوش اخلاص اور محبت اور ارادت اور عقیدت پر شاہد ناطق ہے بلکہ اُن الفاظ پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک چشمہ صافیہ یقین اور معرفت سے وہ باتیں نکلی ہیں۔مجھ کو اس کے پڑھنے سے جس قدر خوشی اور انشراح صدر ہوا وہ اندازہ سے باہر ہے۔اس میں سارے فقرات ایسے ہیں کہ گویا میرے ہی قلم اور زبان اور دل سے نکلے ہیں۔میں جانتا ہوں کہ جب تک انسان کو پورے درجہ کا خلوص اور پورے درجہ کی محبت اور پورے درجہ کی روحانی مناسبت حاصل نہ ہو تب تک واقعات حقہ کے بیان کرنے میں ایسا تو ارد ہونا اُس سے مشکل ہے۔مجھے یقین ہے کہ آپ کو اس تحریر سے بڑا اجر ملا ہو گا کہ آپ کی تحریر میں قَلَّ وَ دَلَّ عبارت میں پوری پوری مدافعت ہے جَزَاكُمُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ وَ اَحْسَنَ إِلَيْكُمُ فِي الدُّنْيَا وَالْعُقْبَى۔میں چاہتا ہوں کہ اگر وہ خط روا نہ نہیں کیا گیا تو بلا توقف روانہ کر دیا جاوے اور جو یہ اعتراض کیا گیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت خطا فی الاجتہاد کا اعتقادر کھتے ہیں یعنی یہ اعتراض کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت ایسا گمان کرنا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کبھی کبھی بعض پیشگوئیوں کے سمجھنے میں بمقتضائے بشریت سہو کر گئے ہیں۔ایسا اعتراض اُن لوگوں کا کام ہے جن کو قرآن اور حدیث سے کچھ تعلق نہیں اور اپنی ساری عمر غفلت اور نادانی میں گزاری ہے ورنہ یہ مسئلہ تو سواد اعظم اسلام کے مسلمات میں سے ہے۔اور خود قرآن کریم اس کی شہادت دیتا ہے کہ نبی کے لئے جو ضروریات سے ہے کہ اسرار خفیہ کی پیشگوئیوں کے راز اس کو سمجھائے جاویں۔ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض پیشگوئیوں کی نسبت آپ فرمایا ہے کہ پہلے میں نے کسی پیشگوئی کے کچھ معنے سمجھے تھے لیکن آخر کو معنے صحیح نہ نکلے اور ظہور کے وقت اُس کا مخالف ظاہر ہوا جیسا کہ صحیح بخاری اور مسلم میں ایسی حدیثیں بہت سی بھری پڑی ہیں۔جس شخص کو نہ قرآن کی خبر ہو نہ حدیث کی اُس کو کیا سمجھا دیں۔اور دوسرا دعوی رسول نمائی کا بالکل دروغ