مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 493
مکتوبات احمد ۳۵۳ جلد سوم مکتوب نمبرا حسب ایما حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام تحریر ہے۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ برادرم منشی صاحب نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاته آپ کے خط کا مضمون حضرت اقدس کو سنایا تھا۔آج دوسرا خط بھی آپ کا حضرت اقدس کے نام آیا۔حضرت اقدس فرماتے ہیں کہ اس امر میں استخارہ کی ضرورت نہیں ہے۔آپ کو فوراً قادیان آ کر قرآن شریف پڑھنا چاہیئے۔ترقی دلانے والا بھی خدا ہے وہ خود ہی کوئی صورت نکال دے گا اگر آپ نوکری پر چلے بھی گئے اور ترقی نہ ہوئی تو آپ کو سخت حسرت اور افسوس رہے گا کہ قرآن شریف بھی نہ پڑھا اور ترقی بھی نہ ہوئی۔بہتر ہے کہ آپ اپنے افسر کو ترقی کی درخواست دے کر چلے آویں۔والسلام حضرت اقدس فرماتے ہیں کہ یہاں آپ کا آنا مفید ہوگا۔اپنے بھائی کو میری طرف سے مبارکباد دیو ہیں۔۱۷ اکتوبر۹۷ء حمد البدر نمبر ۳۴ جلد ۲ مورخه ۱۱ارستمبر ۱۹۰۳، صفحه۳۷۰ بقلم مرزا خدا بخش