مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 462 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 462

مکتوبات احمد ۳۲۲ جلد سوم مکتوب نمبر ۵ مجی اخویم حافظ تصور حسین صاحب سلّمه السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یہ درست ہے کہ خدا تعالیٰ کی امانت جس سے مراد تمام انسانی قوی یعنی روحانی اور جسمانی قو تیں ہیں اسی کی راہ میں خرچ کرنی چاہیئے لیکن اسرار کا پوشیدہ کرنا صرف اس حد تک درست ہے کہ ایک نااہل کے آگے ایسے معارف بیان نہیں کرنے چاہئیں جن کا وہ متحمل نہ ہو سکے اور مذہب وحدت شہود کا صحیح ہے یہی وحدت اس مرتبہ تک پہنچتی ہے کہ گویا وحدت وجود کا اس میں جلوہ ہے اور صرف قیل وقال کچھ چیز نہیں ہے۔عملی رنگ میں ترقی کرنا چاہیئے اور اس جگہ بعض آدمی ہمارے منشا کے مطابق اپنی حالت درست کرنے میں سرگرم ہیں اور بعض ابھی حقیقت سے دور ہیں۔امید ہے کہ انشاء اللہ جو سعید ہیں وہ بہت کچھ ہدایت کریں گے۔والسلام حمید خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ شاہ صاحب مکتوب نمبر ۶ السلام علیکم انشاء اللہ میں دُعا کروں گا۔چاہیئے کہ ہر نماز کے بعد اور صبح استغفار کا التزام کریں کہ اکثر پریشانی اور ہجوم عموم گناہوں کی شامت سے ہوتے ہیں اور صبر سے منتظر ر ہیں۔مرزا غلام احمد الحکم نمبر ۱۸ جلد ۲۰ مورخه ۱۴ارجون ۱۹۱۸ء صفحه ۱۰ و الحکم نمبر ۱۸ جلد ۲۰ مورخه ۱۴ر جون ۱۹۱۸ء صفحه۱۰