مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 461 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 461

مکتوبات احمد ۳۲۱ جلد سوم محبی اخویم ستلمه مکتوب نمبر ۴ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ سجدہ میں دعا يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْتُ بہت پڑھو۔اصل امرتزکیۂ نفس ہے جو نہایت مشکل امر ہے خدا تعالیٰ کا فضل اور اس کی مدد مانگتے رہو۔میں بھی انشاء اللہ دعا کروں گا مگر ایسی دعائیں بہت زمانہ چاہتی ہیں یہی سنت اللہ ہے۔موتی کتوں کے منہ میں ڈالنا مرا د رکھتا ہے کہ نا اہل کی تربیت کرنا نا اہل سے نیک امید رکھنا اور یہ سچ ہے کہ خبیث آدمی کی بیعت سے پر ہیز ضروری ہے۔اے با ابلیس آدم روئے پس بہر دستے باید داد بہر حال ہمت مردانہ اور عزم درست اور استقامت اور خدا تعالیٰ کے سامنے صدق صفا آخر کا میاب کر دیتا ہے مگر صبر درکار ہے۔والسلام میں خاکسار (نوٹ)۔مرزا غلام احمد اس مکتوب میں دعاؤں کی قبولیت کے لئے ایک اصل فرمایا ہے کہ عزم صحیح اور استقامت کو نہ چھوڑا جاوے اور یہ بھی فرمایا ہے کہ ہر آدمی اس کا اہل نہیں ہوتا کہ انسان اس کی بیعت کرے بلکہ احق اور اؤ لی وہی لوگ ہیں جن کا وجود خدا نما ہو۔( عرفانی کبیر) حمد الحکم نمبر ۹ جلد ۲۰ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۱۸ء صفحه ۳