مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 26 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 26

مکتوبات احمد ۲۶ جلد سوم مجھ کو آپ قوت دی اور میری نادانی کو دیکھ کر مجھ کو آپ علم بخشا۔میرے حال پر وہ عنایتیں کیں جن کو میں گن نہیں سکتا اور اس کی عنایات کا ایک یہ ظہور ہے کہ آپ جیسے بزرگ بھائیوں کے دلوں میں اس احقر کی محبت ڈال دی۔سو اس کے احسانات سے تعلق ہے کہ اس محب کو ترقی دے گا اور وہ ان سب پر فضل کرے گا جن کو اس سلک میں منسلک کیا ہے۔اس خط کی تحریر کے بعد یہ شعر کسی بزرگ کا الہام ہوا۔هرگز نمیرد آنکه دلش زنده شد بعشق بر جریده عالم دوام ما مثبت است (۲۸ / مارچ ۱۸۸۴ء مطابق ۲۹ / جمادی الاول ۱۳۰۱ھ ) ( نوٹ ) اس مکتوب سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دل پر محبت وعظمت الہی کا بے انتہا غلبہ ہے اور اپنی فروتنی ہمسکینی اور خاکساری کا کمال بھی نمایاں ہے۔انہی تفصیلات اور انعامات پر شکر گزاری کی روح آپ کے اندر بول رہی ہے اور جو عشق و محبت آپ کو حضرت باری عزاسمہ سے ہے اس کی صداقت اس الہام باری سے ہوتی ہے جو اس مکتوب کی تحریر کے بعد آپ کو ہوا۔ہرگز نمیرد آنکه دلش زنده شد بعشق مثبت است جريدة عالم دوام ما یہ الہام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی غیر فانی اور ابدی زندگی اور دنیا میں شہرت دوام اور امیٹ ہونے کی عظیم الشان پیشگوئی کو لئے ہوئے ہے۔آج ساٹھ برس بعد اس کی شہادت روئے زمین کے بسنے والے ہر ملک اور ہر قوم میں دے رہے ہیں اور دنیا کی ہر زبان میں یہ نام مبارک پہنچ چکا ہے۔اَللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَّبَارِكُ وَسَلّمُ۔تذکره صفحه ۹۷ مطبوعه ۲۰۰۴ء