مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 305 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 305

مکتوبات احمد ۲۴۴ (نسخه مرض رق و سهل و دیگر چها) هو الشافي جلد سوم گل سرخ منزوع ربُّ السوس سری منزوع طباشیر صمغ كثيرا نشاسته ۲ درم ۲ درم ۲ درم درم مغز تخم خیارین کدو تخم خرفہ کافور ۴ درم ۴ درم ۶ درم زعفران ۴ درم یک درم نیم درم کوفته بیخته به لعاب ایسبغول اقراص بندند - خوراک دو نیم درم۔یہ سب دوائیں۔قرص بنا کر اور ان میں کا فور داخل کر کے یا بطور سفوف رکھ کر دو وقت تین تین ماشہ دے دیں اور پھر پانچ ماشہ کر دیں۔اگر عرق تیار نہ ہو تو بلا توقف یہی نسخہ دیں۔پھر جلدی سے عرق تیار کر لیں۔اس خط پر تاریخ درج نہیں تھی سیاق و سباق دیکھ کر اس کو اس جگہ پر درج کیا گیا ) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۷۸ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مجھے لاہور میں آپ کا خط ملا۔میں باعث علالت طبع والدہ محمود احمد کے اور نیز باعث خود اپنی بیماری کے تبدیل آب و ہوا کے لئے لاہور میں آگیا ہوں۔کمزوری دماغ کے لئے میری دانست میں یخنی جیسی اور کوئی عمدہ چیز نہیں ہے وہ استعمال کرنا چاہئے۔انشاء اللہ دعا کروں گا۔باقی خیریت ہے۔والسلام ۲ رمئی ۱۹۰۸ء مرزا غلام احمد از (لاہور)