مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 301
مکتوبات احمد ۲۴۰ جلد سوم مکتوب نمبر ۷۳ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ عزیزی مشفقی مجی میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته کئی دن سے آپ کا خط پہنچا ہوا ہے۔مگر مجھے دو ماہ سے اس قدر کھانسی ہے کہ میں جواب لکھنے سے مجبور رہا۔اس وقت بھی میری حالت تحریر کے قابل نہیں تھی۔اپنے تئیں ضبط کر کے لکھا ہے۔افسوس کہ میں علالت طبع سے زیادہ لکھ نہیں سکتا۔بعد صحت انشاء اللہ آپ کے لئے دُعا کروں گا۔صرف رسید کے طور پر یہ خط بھیجتا ہوں۔۴/جنوری ۱۹۰۴ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۴ سے بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مجی عزیز ی اخویم میاں عبد اللہ صاحب سلّمۂ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته آپ کا عنایت نامہ پہنچ کر بدریافت خیر و عافیت نہایت خوشی ہوئی۔امید کہ جلد جلد اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع کرتے رہیں گے اور جو کچھ آپ نے ارادہ کیا ہے کہ یک صد روپیہ سالانہ معہ چندہ احباب غوث گڑھ روانہ کرتے رہیں۔خدا تعالیٰ اس کا آپ کو ثواب بخشے۔باقی ہر طرح سے یہاں خیریت ہے۔ایک اشتہار ساتھ اس کے ارسال ہے۔۲۸ رفروری ۱۹۰۵ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ا خویم مولوی محمد علی صاحب کو اطلاع دے دی گئی ہے۔کبھی آپ کو ملاقات کے لئے بھی آنا چاہئے۔