مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 300 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 300

مکتوبات احمد ۲۳۹ جلد سوم مکتوب نمبر اے بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی عزیزی میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبركاته عنائت نامہ آپ کا پہنچا۔افسوس کہ آپ کے پہلے خط کا مضمون مجھے یاد نہیں رہا اور تعجب کہ آپ کو جواب نہ پہنچا۔نہ معلوم کیا سبب ہوا یا شاید خط گم ہو گیا ہو۔میاں عبد العزیز اور ابراہیم کے لئے انشاء اللہ دُعا کروں گا اور ٹیکہ اگر چہ بیہودہ سا علاج ہے اور کہتے ہیں کہ خطرہ سے خالی نہیں اور بعض اس سے مجزوم اور دیوانہ بھی ہو گئے ہیں۔بعض طاعون کو خود بلا کر جان عزیز کھوتے ہیں مگر آپ ملازم ہیں۔آپ کو شاید تو کل علی اللہ لگانا ہی پڑے گا۔میں نے ٹیکہ کے باب میں ایک رسالہ لکھا ہے جس کا نام ہے "کشتی نوح وہ چھپ رہا ہے۔اگر آپ دو ہفتہ کے بعد اطلاع دیں تو آپ کو پہنچ سکتا ہے۔والسلام ۱۸ ستمبر ۱۹۰۲ء مکتوب نمبر ۷۲ خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مجی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا کارڈ پہنچا۔چونکہ عمر کا اعتبار نہیں۔آپ کو مناسب ہے کہ دو تین ماہ کی رخصت لے کر قادیان میں آجائیں۔آپ کو عمر کے اوائل حصہ میں اگر چہ قادیان رہنے کا اتفاق ہوا مگر اب نہیں ہوا۔اب ہونا ضروری ہے۔اس بات میں ضرور غور کرنا چاہئے۔والسلام اخویم سید محمد شاہ صاحب کو سلام علیکم ۲۷ /اپریل ۱۹۰۳ء خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان