مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page iii
|| شامل ہونے سے رہ گئے تھے ، وہ خطوط جلد ھذا میں شامل اشاعت ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کے جن خطوط کے عکس مہیا ہو سکے ہیں وہ تمام عکس اس کتاب کی زینت بنا دیئے گئے ہیں۔جن خطوط کے عکس شامل ہیں ان مکتو بات پر ستارے کا نشان لگا دیا گیا ہے۔اس جلد کی تیاری میں خاکسار کے ساتھ جن احباب نے انتہائی محنت اور اخلاص کے ساتھ معاونت فرمائی ہے وہ شکریہ کے مستحق ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو اور ان سب احباب کو جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں نے کسی نہ کسی طور پر اس کتاب کی تدوین واشاعت میں حصہ لیا ہے۔فجزاهم الله تعالى احسن الجزاء اللہ تعالیٰ اس جلد کی اشاعت کے نیک اور بابرکت ثمرات ظاہر فرمائے اور اسے اشاعتِ دین کا مفید ذریعہ بنا دے۔آمین۔یکم دسمبر ۲۰۱۳ء