مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page ii
اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے عرض ناشر احباب جماعت کی خدمت میں مکتوبات احمد کی جلد سوم پیش کی جارہی ہے۔یہ جلد حضرت مولانا شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کی مرتبہ مکتوبات احمدیہ کی جلد پنجم نمبر پنجم اور بعض مزید خطوط پر مشتمل ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اشاعت دین کے لئے مختلف ذرائع اختیار فرمائے۔چنانچہ آپ نے اپنی کتاب فتح اسلام میں اشاعت اسلام کی چوتھی شاخ ان مکتو بات کو قرار دیا جو حق کے طالبوں یا مخالفوں کی طرف لکھے جاتے ہیں۔ان قیمتی مکتوبات کی تدوین واشاعت کا اولین کام حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے سرانجام دیا۔انہوں نے اولاً اپنے اخبار الحکم میں شائع کیا اور بعدۂ مکتوبات احمد یہ کے نام سے ان کو کتابی صورت میں یکجا کر دیا۔مکتوبات احمد کا موجودہ ایڈیشن خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی منصوبہ کا حصہ تھا جس میں حضور علیہ السلام کے خطوط کو از سر نو مرتب کر کے شائع کیا جا رہا ہے۔مکتوبات احمد جلد سوم میں مکتوبات احمد یہ جلد پنجم نمبر پنجم مرتبہ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کے خطوط کے علاوہ مکتوبات احمد جلد اوّل اور دوم میں رہ جانے والے بعض خطوط کو بھی شامل کر دیا گیا ہے۔اسی طرح اس جلد میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اپنے والد ماجد حضرت مرزا غلام مرتضیٰ کے نام لکھا گیا ایک خط بھی شامل ہے نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تین صحا به حضرت میر ناصر نواب صاحب، حضرت سید فضل شاہ صاحب اور حضرت پیر افتخار احمد صاحب کے نام مکتو بات بھی اس جلد کی زینت بنائے گئے ہیں۔مکتوبات احمد جلد اوّل میں مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کے نام دو خطوط شامل ہونے سے رہ گئے۔اسی طرح مکتوبات احمد جلد دوم میں حضرت حکیم مولانا نورالدین صاحب ، حضرت نواب محمد علی خان صاحب، حضرت حاجی سیٹھ اللہ رکھا عبدالرحمن مدراسی صاحب اور حضرت منشی رستم علی صاحب کے نام بعض خطوط