مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 242
مکتوبات احمد ۱۸۱ جلد سوم خودا پنی لڑکیوں کا نکاح ثانی کرایا ہے۔اس صورت میں اگر آپ کا منشاء ہو تو اس صورت میں ہماری کوشش سے با مراد یہ مطلب ہو سکتا ہے۔لڑکی جوان اور نیک بخت ہے۔اس کے لئے ایسا آدمی تلاش ہوسکتا ہے جو عبدالکریم صاحب کا قائم مقام ہو اور دنیا کی حالت بھی آسودہ اور عزت کے ساتھ رکھتا ہو۔میرے نزدیک یہ انتظام بھی ہے اور انشاء اللہ جیسا کہ اس جگہ بخیر و خوبی یہ امر حاصل ہو سکتا ہے اور ایسے آدمی کی تلاش ہو سکتی ہے۔دوسری جگہ نہیں ہوسکتی۔یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی تکالیف کپڑا وغیرہ کی بابت کہہ دیا کرے۔والسلام مکتوب نمبرے بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مرزا غلام احمد محجبی اخویم میاں شادی خاں صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مناسب سمجھا گیا ہے کہ آپ مع عائشہ بمجرد دیکھتے اس خط کے آجاؤ۔باقی حالات زبانی کہے جائیں گے۔۲۸ /اگست ۱۹۰۰ء والسلام مرزا غلام احمد