مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 241
مکتوبات احمد ۱۸۰ مکتوب نمبر ۵ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم میاں شادی خاں صاحب سلمہ جلد سوم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ نے جو علاوہ پہلے چندہ مبلغ دو سو روپیہ کے ایک سو دس اور چندہ دیا ہے۔یہ کام آپ نے صحابہ رضی اللہ عنہم کی طرح کیا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا اور آخرت میں اجر بخشے۔آمین۔اس قدر خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنا مال عزیز خرچ کرنا جو ہزار محنت اور مشقت سے جمع کیا جاتا ہے، صاف دلیل ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ اور آخرت کو ہر ایک امر پر مقدم رکھتے ہیں۔جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ ۱۸ ؍ جولائی ۱۹۰۰ء والسلام * خاکسار مرزا غلام احمد بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۶ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي میرے نزدیک عائشہ لے کا جانا مناسب نہیں ہے۔وہ اس جگہ خدمت سے ثواب حاصل کرتی ہے اور ہمیں اس کی رعائت میں کسی طرح فرق نہیں ہے۔اس کو خود لکھ دو کہ جو کچھ اس کو کپڑا وغیرہ کی نسبت حاجت ہوا کرے، وہ بلا توقف کہہ دے۔ہم سب کچھ اس کے لئے مہیا کر دیں گے۔مگر شرم نہ کرے اور دوسرے یہ امر ہے کہ شریعت اسلام میں اس امر کی ممانعت نہیں ہے بلکہ مستحب ہے کہ جو عورتیں بیوہ ہو جائیں۔ایام عدت کے بعد ان کا نکاح کرایا جائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے د الفضل نمبر ۱۸۶ جلد ۳۱ مورخه ۱ را گست ۱۹۴۳ء صفحه ۲ لے بیوه مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم۔( مرتب )