مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 235
مکتوبات احمد ۱۷۴ ابھی وہ اعلان شائع نہ ہوا تھا ان کو علم ہوا اور انہوں نے روپیہ بھیج دیا۔حضرت اقدس جلد سوم نے اس اشتہار میں ان کی نسبت تحریر فرمایا کہ۔” دوسرے مخلص جنہوں نے اس وقت بڑی مردانگی دکھائی ہے۔میاں شادی خاں لکڑی فروش ساکن سیالکوٹ ہیں۔ابھی وہ ایک کام میں ڈیڑھ سو روپیہ چندہ دے چکے ہیں اور اب اس کام کے لئے دوسور و پیہ چندہ بھیج دیا ہے۔اور یہ وہ متوکل شخص ہے کہ اگر اس کے گھر کا تمام اسباب دیکھا جائے تو شاید تمام جائیداد پچاس روپیہ سے زیادہ نہ ہو۔انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے۔چونکہ ایام قحط ہیں اور دنیوی تجارت میں صاف تباہی نظر آتی ہے تو بہتر ہے کہ ہم دینی تجارت کر لیں۔اس لئے جو کچھ اپنے پاس تھا ، سب بھیج دیا اور درحقیقت وہ کام کیا جو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کیا تھا‘ (اشتہار خاص گروہ) یہ صرف تعارفی نوٹ ہے ان کے حالات زندگی اللہ تعالیٰ نے چاہا تو کتاب تعارف میں تفصیل سے لکھنے کا عزم رکھتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کے اخلاص اور صدق و وفا کو دیکھ کر انہیں وہ شرف بخشا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا مثیل قرار دیا۔خاکسار عرفانی کبیر سے ان کو اللہ محبت تھی اور میں تو ان کے مقام کو بہت عزت واحترام سے دیکھتا ہوں مگر اپنے اخلاص کی وجہ سے وہ خاکسار عرفانی کا احترام کرتے تھے اور یہ ان کی اپنی خوبی تھی ورنہ من آنم کہ من دانم۔اب میں ان کے نام کے مکتوبات درج کرتا ہوں۔وَ بِاللهِ التَّوْفِيقُ۔میں یہ بھی ذکر کر دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ یہ مکتوبات عزیز مکرم میاں فضل حسین مہاجر کی کوشش کا نتیجہ ہیں۔(عرفانی کبیر )