مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 12
مکتوبات احمد ۱۲ جلد سوم اسباب و ذرائع میں میرا بھی حصہ ہو۔اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے اس نابکار کو موقع دیا کہ الحکم کے ذریعہ آپ کی سیرت و سوانح اور آپ کے ملفوظات اور الہامات اور تاریخ سلسلہ کو محفوظ کرنے کی توفیق روزی ہوئی۔وہ کام میری جوانی کے آغاز سے شروع ہوا اور اب جبکہ میں اپنی طبعی عمر کو پہنچ چکا یعنی ستر سال کا ہو گیا۔اسی کے فضل اور توفیق سے چاہتا ہوں کہ اسی خدمت میں آخری وقت تک مصروف رہوں تا میری نجات کا یہی ذریعہ ہو جاوے۔اسی پر میرا بھروسہ ہے اور اسی سے تو فیق چاہتا ہوں۔هُوَ نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ - ۱۰/جون ۱۹۴۴ء خاکسار یعقوب علی ( عرفانی کبیر ) سکندر آباد