مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 11
مکتوبات احمد بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکتوبات احمد یہ جلد پنجم۔نمبر پنجم مختلف احمدی احباب و خدام کے نام ) جلد سوم مکتوبات احمدیہ کی پانچویں جلد کے چوتھے نمبر میں حضرت حجة اللہ نواب محمد علی خان مــد ظـلــه العالی کے نام کے مکتوبات میں نے شائع کئے تھے۔اس پانچویں جلد میں حضرت کے وہ مکتوبات شریک ہیں جو آپ نے اپنے مخلص خدام کے نام لکھے۔جن احباب کے نام خطوط کا ایک مخصوص ذخیرہ تھا وہ میں نے جدا گانہ ہر ایک کے نام سے شائع کر دیا۔اب اس جلد کے پانچویں نمبر میں مختلف احباب کے نام کے خطوط کو جمع کر رہا ہوں اور جتنی جلد میں شائع ہو چکی ہیں اگر اس سلسلہ کے بعض خطوط رہ گئے ہوں وہ بھی اس میں شائع ہو جائیں گے وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ۔یہ سب تالیفات ( جیسا کہ میں متعد دمرتبہ بیان کر چکا ہوں ) حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے سوانح حیات اور سیرت مطہرہ کی کڑیاں ہیں۔اس لئے میں نے تالیف کی سہولتوں کو مد نظر رکھ کر مختلف حصص شائع کئے۔مثلاً سوانح حیات میں حیاتِ احمد کے نام سے متعد د حصص اور سیرت و شمائل کے کئی حصے اور مکتوبات کی کئی جلدیں۔اللہ تعالیٰ جو عَالِمُ السِّرِّ وَ النِّيَّاتِ ہے جانتا ہے کہ میری غرض اس کی رضا ہے۔اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نام کے بلند کرنے کا آپ وعدہ دیا۔میں نے چاہا کہ ان