مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 142 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 142

مکتوبات احمد ۱۳۴ جلد سوم مشکوری ہوئی۔اللہ تعالیٰ آپ کی سعی کا اجر بخشے۔جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ۔یہ آپ کی دوستانہ و مخلصانہ ہمدردی ہے اور پانچ جلد شحنہ حق کی قیمت اور ایک جلد سُرمہ چشم آریہ کی معرفت سخی اللہ صاحب و ایضاً قیمت یک جلد سر مه چشم آریہ معرفت اسماعیل خان اب تک میرے پاس نہیں پہنچی۔شاید انہوں نے ابھی روانہ کرنے میں توقف کیا ہو گا۔مولوی صاحب کو سلام مسنون فرما دیں اور صحت یابی سے مطلع کریں۔مورخه ۲۴ رستمبر بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکرمی اخوییم صاحبزادہ صاحب مکتوب نمبر ۵۸ خاکسار میرزا غلام احمد عفی عنہ بقلم عاجز عبد الحق غفرلہ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته محبت نامہ پہنچا۔انشاء اللہ القدیر سید صاحب کے لئے انشاء اللہ دعا کروں گا۔سیّد حشمت علی صاحب کو مطمئن کر دیں اور آپ کی ملاقات کا بہت اشتیاق ہے۔امید ہے آپ جلد اس طرف توجہ فرمائیں گے اور ایک روپیہ کا عطر عمدہ اگر ملے تو ضرور خرید کر لے آنا مگر آپ کا آنا از بس ضروری ہے اس جگہ کتاب ” دافع الوساوس کا کام شروع ہے۔شاید چند جزو کے قریب کتاب طبع ہو چکی ہے۔۲۲ ستمبر ۱۸۹۸ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ از قادیان