مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 141
مکتوبات احمد ۱۳۳ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۵۶ مخدومی مکرمی اخویم سلّمہ اللہ تعالیٰ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔چونکہ اب رسالہ ” سراج منیر ، بہت جلد چھپنے والا ہے اور اس کی لاگت کا تخمینہ چودہ سور و پیہ بتلایا گیا ہے اور سرمایہ نہیں اور رسالہ سرمہ چشم آریہ کے لئے پانچ سورو پیہ نقد قرضہ لیا گیا تھا اس میں سے بھی ابھی ایک صدا دا نہیں ہوا۔خیر یہ تو سب کچھ اللہ جلّ شانہ آسان کر دے گا لیکن اگر بجد و جہد مخلصین یہ رسالہ بہت جلد فروخت ہو جائے تو کسی قد رفراہمی سرمایہ اس سے ہوسکتی ہے۔بخدمت مولوی سلطان الدین صاحب سلام مسنون۔مکتوب نمبر۵۷ والسلام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکر می اخویم مولوی سراج الحق صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته عنایت نامه مرسلہ آپ کا پہنچا۔بدریافت خیریت مزاج آں صاحب تسلی حاصل ہوئی۔ٹھنڈی سیاہی کی بابت جو یہ تحریر فرمایا ہے کہ بسبب قیام سرساوه و کارنول وغیرہ کے جے پور پہنچنے میں تو قف ہوا۔اس لئے سیاہی مذکور نہیں بھیجی سو اس کا کچھ مضائقہ نہیں جس وقت آپ جے پور میں پہنچیں روانہ فرما دیں اور حسب تحریر آپ کے جو اشتہار جدید یا کتاب طبع ہوا کرے گی انشاء اللہ تعالیٰ پہلے آپ کو اطلاع دی جایا کرے گی۔ہر طرح خیال رہے گا اطمینان رکھیں۔اور یہ جو تحریر فرمایا کہ سوجلد سراج منیر کی ہماری معرفت فروخت ہو جائے گی اس کے لئے