مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 109 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 109

مکتوبات احمد 1+1 جلد سوم مکتوب نمبر ۵ ۱۵ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ از عاجز عائذ باللہ الصمد غلام احمد نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ بخدمت اخویم مخدومی مکرمی صاحبزادہ محمد سراج الحق صاحب سلّمۂ تعالیٰ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا موجب اطمینان خاطر و فرحت دل ہوا۔انشاء اللہ جب اس عاجز کا مصمم ارادہ سفر دہلی کا ہوگا تو تاریخ سے اطلاع دوں گا اور آپ کے ملنے کا بہت شوق ہے۔۳۰ / جولائی ۱۸۸۷ء مکتوب نمبر ۱۶ مخدومی مکر می اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلّمه والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا موجب خوشی ہوا۔اللہ جل شانہ آپ کی دلی مراد پوری کرے آمین۔کچھ تھوڑا عطر کیوڑہ یا جو اس سے بھی عمدہ معلوم ہو، یہ آپ کی مرضی پر موقوف ہے، بمقام لدھیانہ محلہ صوفیاں پاس میر عباس علی شاہ صاحب ارسال فرما دیں کہ یہ عاجز دس روز تک لدھیانہ میں رہنا چاہتا ہے۔تکلیف دینے کو دل نہیں چاہتا مگر چونکہ آپ نے دوستانہ طور پر بلا تکلف لکھا ہے اس ( لئے ) آپ کی اخوت اور محبت کے لحاظ سے تحریر کیا گیا۔اس جگہ سب طرح سے خیریت ہے اور کل یہ عاجز لدھیانہ کی طرف روانہ ہو جائے گا۔پتہ یہی لکھا جائے بمقام لدھیانہ محلہ صوفیاں پاس میر عباس علی شاہ صاحب۔