مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 108 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 108

مکتوبات احمد جلد سوم اور فی الفور بذریعہ ولیو پے ایبل وہاں کتاب بھیجی جائے تا کوئی حرج عائد نہ ہو۔کیونکہ حساب کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ فی الحقیقت در اصل سو روپیہ قیمت کی کتاب ہو گی اور جو کچھ کم قیمت پر کتابیں فروخت ہوتی ہیں ان کا حرج اٹھاتا رہوں گا۔اوّل میرا خیال تھا کہ شاید صندوق میں کتابیں بہت ہوں گی اور روپیہ کی ضرورت تھی تو اس دھوکہ سے لکھا گیا تھا لیکن اب معلوم ہوا کہ کہتا ہیں تو ختم ہو چکیں۔آپ مفصل حال دریافت کر کے اطلاع دیں اور اس وقت تک کتا ہیں روانہ نہیں ہوسکتیں کہ اس میں حرج متصور ہے۔جب تک پختہ بات نہ ہو تب تک ناحق کے جھگڑے کا اندیشہ ہے۔پہلے کئی جگہ ایسا معاملہ پیش آچکا ہے۔اور چار جلدیں ایک نسخہ کی ارسال خدمت ہیں ان کی رسید سے مطلع فرماویں۔والسلام ۵/ دسمبر ۸۶ء خاکسار غلام احمد از مقام صد را نباله احاطه نا گر ہنی متصل محلہ کو ہستان بنگلہ شیخ محمد لطیف مکتوب نمبر ۱۴ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي مخدومی مکر می اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمہ اللہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ امرتسر میں آئمکرم کا عنایت نامہ مجھ کو ملا اور آپ کی خیر وعافیت سے خوشی حاصل ہوئی۔میں نے آپ کے پہلے کارڈ کی بھی ابھی تک تعمیل نہیں کی۔انشاء اللہ تعالیٰ قادیان میں جا کر یہ کتابیں روانہ کر دوں گا۔تین چار روز تک انشاء اللہ قادیان میں پہنچ جاؤں گا اور آپ کی توجہ اور جد و جہد کا شکر گزار ہوں۔۴ را پریل ۱۸۸۷ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور