مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 105
مکتوبات احمد ۹۷ جلد سوم مکتوب نمبر ۹ مخدومی مکرمی اخویم صاحبزادہ صاحب سراج الحق صاحب سلّمۂ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آج عنایت نامہ پہنچ کر طبیعت کو نہایت بشاشت اور خوشی ہوئی۔خدا وند کریم آپ کے فرزند دلبند کی عمر دراز کرے اور آپ کے لئے مبارک کرے۔آمین ثم آمین۔آں مخدوم نے اول مجھ کو ہدیہ عمامہ خوب و عطر عمدہ بھیجا اور اب مہندی اور جونہ کے لئے آپ نے لکھا ہے۔چونکہ محض محبت اور اخلاص کی راہ سے آپ لکھتے ہیں اس لئے مجھے منظور ہے۔یہ تا گا جو خط کے درمیان بھیجتا ہوں اس عاجز کے جوتہ کی نوک تک آتا ہے کل لمبائی جو تہ کی یہی ہے۔افسوس کہ اشتہار موجود نہیں۔انشاء اللہ اگر مل گئے تو روانہ کر دوں گا۔زیادہ خیریت۔والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ب نمبر۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مخدومی مکرمی نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ جَزَاكُمُ اللهُ وَ اَحْسَنَ إِلَيْكُمُ۔یہ عاجز چوڑے پنجہ کا جوتا پہنتا ہے اور ہر طرح سے خیریت ہے۔۲۶ اپریل ۱۸۸۶ء حمد الحکم نمبر ۱۳ جلد ۳۹ مورخه ۱۴ را پریل ۱۹۳۶ء صفهیم والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ