مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 97 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 97

مکتوبات احمد ۸۹ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ از عاجز عائذ باللہ الصمد غلام احمد مکتوب نمبرا بخدمت اخویم مخدوم و مکرم حضرت صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلّمۂ تعالیٰ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته عنایت نامہ پہنچا موجب مہربانی ہوا۔اب جس طور سے خدا تعالیٰ نے چاہا معاہدہ ہو چکا۔آں مخدوم دعا کریں کہ اللہ تعالی مدد و نصرت فرما دے۔آپ کی ملاقات کو بہت دل چاہتا ہے اور سفر دہلی میں چند موانع کے باعث سے ہنوز تو قف ہے۔انشاء اللہ القدیر جب اس طرف کا پختہ ارادہ ہوگا اطلاع دوں گا اور بشرط زندگی و توفیق ایزدی حالات جدیدہ سے اطلاع دیتا رہوں گا۔والسلام ۲۲ / اگست ۱۸۸۳ء خاکسار غلام احمد عفی اللہ عنہ مکتوب نمبر ۲ مخدومی مکر می اخویم مولوی سراج الحق صاحب سلّمه السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ بعد سلام مسنون آں مخدوم کے پانچ روپیہ اس عاجز کو آج پہنچ گئے اس لئے بطور رسید اطلاع دیتا ہوں۔باقی سب خیریت ہے۔۲ رمئی ۱۸۸۴ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان