مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 647
ج (مکتوب حضرت اقدس) بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جلدی سے بہت ضروری سمجھ کر آپ کے خط کی پشت پر ہی میں یہ خط لکھتا ہوں کہ اخویم مولوی محمد علی صاحب کاگورداسپور کا معاملہ بہت حرج پہنچا چکا ہے۔کچھ روپیہ دے کر اور یکہ کرا کر ایک عورت اور ایک مرد حجام کو گورداسپورہ میں بھیجا تھااور پھر انتظار میں اسقدر توقف کیا۔آخر ان لوگوں نے اوّل آپ ہی کہا اور پھر آپ ہی جواب دے دیا۔اب اپنے سر دفتر صاحب کی نسبت جو آپ تحریر فرماتے ہیں۔اس کی نسبت اگر میں ایک کچی بات میں کوئی عورت اور مرد یہاں سے بھیجوں تو مناسب نہیں ہے۔اول آپ براہ مہربانی جہاں تک جلد ممکن ہو لڑکیوں کی شکل اور حلیہ وغیرہ سے مجھے اطلاع دیںاور پھر میں کوئی خادمہ مزید تفتیش کے لئے بھیج دوں گا میں اس وقت اس لئے یہ خط اپنے ہاتھ سے لکھتا ہوں۔کہ آپ بلا توقف کوئی عورت بھیج کر شکل اور خلق اور تعلیم سے مجھ کو اطلاع دے دیں اور پھر بعد میں اگر ایسی کوئی عورت آپ کے پاس بھیجی جاسکے اور نیز اس کے پختہ ارادہ سے بھی اطلاع بخشیں۔والسلام ۲۴؍اکتوبر۱۸۹۹ء خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان