مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 601 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 601

مکتوب نمبر ۲۱۳ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔میں کل ایک ماہ کے قریب سفر پر رہ کر آیاہوں۔امید کہ اپنی طبیعت کے حالات سے اطلاع بخشیں۔والسلام ۱۵؍دسمبر ۱۸۹۳ء خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۲۱۴ پوسٹ کارڈ السلام علیکم۔اوّل بشیرو محمود کی والدہ بغرض ملاقات اپنے والد ماجد کے فیروز پور گئے۔پھر سنا کہ بشیر بہت بیمار ہوگیا۔اس لئے ہم فیروز پور گئے اور وہاں پچیس روز کے قریب رہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی رضا مندی اور اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں خورم و خورسند رکھے۔والسلام ۱۶؍دسمبر ۱۸۹۳ء خاکسار میرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور نوٹ:۔یہ خط حضرت اقدس کے ارشاد سے حضرت حکیم الامتہ نے لکھا ہے اور حضرت کے دستخط بھی خود انہوں نے ہی کئے ہیں۔اس وقت گویا حضرت حکیم الامتہ رضی اللہ عنہ حضرت کی ڈاک بھی لکھا کرتے تھے اور یہ پہلا خط ہے۔جس پر میرزا کا لفظ بھی لکھا گیا ہے۔(عرفانی)