مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 584
مکتوب نمبر ۱۹۰ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کارڈ پہنچا۔تھان گبرون حامد علی کو پہنچ گیا اور آپ کا چوغہ بنات میاں حافظ معین الدین کو دیا گیا جس کو دینے کے لئے آپ نے کہا تھا۔اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ توجہ سے سلطان احمد سے فیصلہ کرلیں۔تا اس کے موافق عملدر آمد ہوجاوے کیونکہ میرا قیام قادیان میں زیادہ تر التزام سے اسی غرض سے ہے کہ تا یہ انتظام ہوجاوے۔زیادہ خیریت ہے والسلام ۱۸؍دسمبر ۱۸۹۱ء خاکسار غلام احمد ازقادیان نوٹ: چودھری رستم علی اس وقت لاہور متعین تھے اور مرزا سلطان احمد صاحب سے بعض امور متعلقہ اراضیات و باغ کا تصفیہ حضرت چاہتے تھے (عرفانی)