مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 506 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 506

مکتوب نمبر ۷۲ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی۔بعد سلام علیکم۔اس وقت میں انبالہ چھائونی کی طرف روانہ ہوتا ہوں۔کیونکہ میر ناصر نواب صاحب لکھتے ہیں کہ میرے گھر کے لوگ سخت بیمار ہیں۔زندگی سے ناامیدی ہے۔ان کی لڑکی کی اپنی والدہ سے ایسے وقت میں ملاقات ہوجانی چاہئے۔سو میں آج لے کر اسی وقت روانہ ہوتا ہوں۔والسلام ۱۹؍ جون ۱۸۸۷ء خاکسار غلام احمداز قادیان