مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 488
مکتوب نمبر ۴۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی مکرمی۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔آج آپ کا کارڈ مجھ کو ملا۔میں نے سنا ہے کہ مولوی صاحب نے کچھ ریویو رسالہ سرمہ چشم آریہ پر لکھا ہے، ابھی میرے پاس پہنچا نہیں۔سنا جاتا ہے کہ ابھی وہ رسالہ چھپنا ہے۔جب میرے پاس پہنچے شائد پندرہ روز تک پہنچے توا نشاء اللہ آپ کی مکرر یاددہانی سے بھیج دوں گا۔چودھری صاحب کو سلام مسنون پہنچے۔والسلام ۲۰؍دسمبر ۱۸۸۶ء خاکسار غلام احمد از قادیان