مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 478
مکتوب نمبر ۳۳ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم سلّمہ تعالیٰ۔عنایت نامہ پہنچا۔کام رسالہ کا تین چار روز تک شروع ہونے والا ہے۔اسی باعث سے اس عاجز کواس قدر کم فرصتی ہے کہ بیان سے باہر ہے۔حافظ نور محمد کے فرزند کیلئے بعد پڑھنے خط کے دعا کی گئی۔اللہ جلّشانہٗ رحم فرمائے۔آمین۔اس وقت بباعث درد سرو علالت طبع طبیعت قائم نہیں۔اس لئے اسی پر کفایت کی گئی۔آپ دعا کرتے رہیں۔بخدمت چوہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون۔والسلام ۱۱؍ اپریل ۱۸۸۶ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۳۴ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی۔السلام علیکم انشاء اللہ آپ کی بیماری کے لئے دعا کرنا شروع کروں گا۔آپ کبھی کبھی یاد دلاتے رہیں۔مگر مضطرب اور بے صبر نہیں ہونا چاہئے۔بِا ِذنِ الٰہی کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔یہ بیماری کئی لوگوںکو ہو تی ہے اور اچھے ہو جاتے ہیں۔اگر حکیم حاذق کی صلاح سے ماء الجُبن شروع کریں اورسر پر بعض مرطب چیزیں ناک میں ڈالنے والی استعمال ہوں تو انشاء اللہ تعالیٰ قوی فائدہ کی امید ہے۔والسلام ۱۶؍ اپریل ۱۸۸۶ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ