مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 475 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 475

مکتوب نمبر ۲۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔میں نے پہلے بھی لکھا تھا کہ کچھ چیزیں منشی الٰہی بخش صاحب اکائونٹنٹ لاہور آپ کے نام اور چوہدری محمد بخش صاحب کے نام بلٹی کراکر جالندھر میں بھیجیں گے۔آپ براہ مہربانی وہ چیزیں کسی یکہ بان کے ہاتھ یا جیسی صورت ہو، ہوشیارپور میں اس عاجز کے نام بھیج دیں اوراگر آپ دورہ میں ہوں تو چوہدری محمد بخش صاحب کو اطلاع دے دیں۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام۔چوہدری محمد بخش صاحب کو سلام مسنون۔خاکسار ۱۳؍ فروری ۱۸۸۶ء غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۲۹ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی مکرمی۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔عنایت نامہ پہنچا۔اب کوئی پہلا اشتہار موجود نہیں اس لئے بھیجنے سے مجبوری ہے۔اور یہ عاجز آپ کیلئے اکثر دعا کرتا ہے جس کے آثار کی بفضلہ تعالیٰ دین و دنیا میں امید ہے۔مضمون محمد رمضان کا پنجابی اخبار میں اس عاجز نے دیکھ لیا ہے کہ ’’ناچار فریاد خیز دا ز درد‘‘ کا مصداق ہے۔والسلام ۳؍مارچ ۱۸۸۶ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ