مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 473 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 473

مکتوب نمبر ۲۴ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مشفقی مکرمی اخویم سلّمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔عنایت نامہ پہنچا۔اس وقت روانگی براہ راست ہوشیار پور تجویز ہو کر کل انشاء اللہ یہ عاجز روانہ ہو جاوے گا۔آپ بھی دعا کرتے رہیں۔بخدمت چوہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون پہنچے۔واپسی کے وقت اگر کوئی مانع پیش نہ آیا تو جالندھر کی راہ سے آسکتے ہیں۔خاکسار ۱۸؍ جنوری ۱۸۸۶ء غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۲۵ خط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔یہ عاجز بروز جمعہ بخیرو عافیت ہوشیار پور پہنچ گیا ہے اور طویلہ شیخ مہر علی صاحب میں فرو کش ہے آپ بھی دعا کرتے رہیں کہ خد اوند کریم جلّشانہٗ یہ سفر مبارک کرے۔بخدمت چوہدری محمد بخش صاحب بعد سلام، مضمون واحد ہے۔والسلام ۲۶؍جنوری ۱۸۸۶ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ