مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 471
اچھے ہیں۔اب تک اس عاجز کو امید نہیں کہ جالندھر میں پہنچ سکے۔اگر ایام تعطیل میں تشریف لاویں تو بہتر ہے مگر اوّل مجھ کو اطلاع دیں۔بخدمت چوہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون۔خاکسار ۱۴؍دسمبر ۱۸۸۵ء غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۲۰ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔نماز مقتدی بغیر سورہ فاتحہ بھی ہوجاتی ہے۔مگر افضلیت پڑھنے میں ہے۔اگر کوئی امام جلد خواں ہو تو ایک آیت یا دو آیت جس قدر میسر آوے آہستہ پڑھ لیں جو مانع سماعت قرأت امام نہ ہو اور اگر میسر نہ آسکے تو مجبوری ہے نماز ہوجائے گی۔مگر افضلیت کے درجہ پر نہیں ہوگی۔۲۰؍دسمبر ۱۸۸۵ء۔مکتوب نمبر۲۱ پوسٹ کارڈ علما ء یا فقرا کا خواب میں کسی دوست کے گھر جانا موجب برکات ہوتا ہے اور ایسی جگہ پر رحمت الٰہی نازل ہوتی ہے… کبھی خواب اپنی ظاہری صورت پر بھی واقع ہوجاتی ہے۔مگر ایسا کم اتفاق ہوتا ہے۔۵؍جنوری ۱۸۸۶ء۔