مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 470
سے مراداتِ دارَین حاصل ہو جاتے ہیں۔سو مومن کی یہی علامت ہے کہ وہ کاہل نہ ہو جائے۔اور اگر ہمیشہ نہ ہو سکے تو کبھی کبھی برخلاف مرادات نفس کر گزرے تا مخالفت حظوظِ نفس گزشتہ گناہوں کا کفّارہ ہو جائے کہ خد اوند کریم نکتہ نواز ہے اور ایک نیک خیال کا اجر بھی ضائع نہیں کرتا۔اخویم مکرم میر عباس علی شاہ صاحب کی خدمت میں ایک خط لودیانہ بھیجا گیا ہے۔رسالہ اگر براہین احمدیہ کی تقطیع پر ہو گا۔تو اس کے چھپنے کا خرچ بہت زیادہ ہوگا۔کیونکہ اس تقطیع کے زیادہ صفحات پتھر پر نہیں چھپ سکتے، اسی طرح واقف لوگ کہتے ہیں۔انشاء اللہ، موقع پر آپ کو، اگر خد اتعالیٰ نے چاہا تو اطلاع دی جائے گی۔بخدمت چوہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون۔یکم دسمبر ۱۸۸۵ء غلام احمد نوٹ۔اس مکتوب میں جس رسالہ کا ذکر ہے وہ سراج منیر ہے چودہر ی رستم علی صاحب نے جیسا کہ اس مکتوب سے معلوم ہوتا ہے، عرض کیا تھاکہ یہ رسالہ بھی براہین کی تقطیع پر طبع ہو اور انہوں نے اس میں ثواب کے لئے شریک اعانت ہونے کے لئے عرض کیا تھا مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا استغنا اور توکل علی اللہ ملاحظہ ہو۔آپ نے صاف طور پر لکھا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ نے چاہا تو اطلاع دی جائے گی۔اس سے آپ کے اخلاص اور صاف دلی پر بھی پوری روشنی پڑتی ہے اگر محض روپیہ جمع کرنا مقصود ہوتا تو لکھ دیتے کہ روپیہ بھیج دو۔مگر آپ نے اس کی طرف اشارہ بھی نہیں کیا۔(عرفانی) مکتوب نمبر ۱۹ ملفوف خط از عاجز عائذ باللہ الصمد غلام احمد۔بخدمت اخویم مکرم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنائت نامہ پہنچا۔آپ کی رؤیا میں کسی قدروحشت ناک خبر ہے مگر انجام بخیر ہے۔ایسی خوابیں بسا اوقات بے اصل نکلتی ہیں اور حدیث شریف میں ہے کہ جو خواب دل کو خوش کرے وہ رحمن کی طرف سے اور جو دل کو غمگین کرے وہ شیطان کی طرف سے ہے۔اور دوسری خواب کے سب اجزاء